لاہور(خبرنگار)صدر خدمت گروپ ایمپلائز یونین سی بی اے میٹروپولیٹن کارپوریشن گل نواز خان سواتی کی قیادت میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی ٹاو¿ن ہال سے چوک استنبول تک نکالی گئی جس میں ملازمین نے بھرپور شرکت کی شرکاءنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔ گل نواز خان سواتی سینئر نائب صدر مجاہد فیض لودھی جنرل سیکرٹری محمد احمد نائب صدر طارق کمبوہ و دیگر عہدیداران نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اس پر فوری ایکشن لے اور سوڈان سے ہر طرح کے تعلقات ختم کرے ۔