غیر قانونی تعمیرات و کمرشل یوز پر آپریشن ،متعد داملاک سر بمہر و مسمار

Jul 08, 2023


لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹاﺅن پلاننگ زون تھری کی ٹیموں نے غیر قانونی تعمیرات و کمرشل یوز پرظفر علی روڈاور گلبرگ کے علاقوں میں آپریشن کر کے متعد داملاک سر بمہر و مسمارکر دیں۔ایل ڈی اے عملے نے آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر 163 بلاک پی پر بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات کومسمارکر دیا،پلاٹ نمبر5 ظفر علی روڈ اور گلبرگ میں پلاٹ نمبر24, بلاک کے پر بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات بھی مسمارکر دیں۔گلبرگ ظفر علی روڈ پر واقع پلاٹ نمبر ون بی، پلاٹ نمبر 4 سی ون اور پلاٹ نمبر 3 سی کو سیل کر دیا۔گلبرگ بلاک کے میں پلاٹ نمبر 9ڈی ون میں واقع پلاٹ نمبر 95 پلاٹ نمبر ڈی ون 86 کو سر بمہر کر دیا۔مین بلیوارڈ گلبرگ میں واقع سیکنڈ کپ کیفے، تھرڈکلچر کافی، نجی بینک و معروف کافی شاپس سیل کر دیں۔ فیروز پور روڈ پر قائم ڈائیوو بس اڈے میں غیر منظور شدہ تعمیرات ختم کر دی گئیں۔بار بار نوٹسز کے باوجود غیر قانونی تعمیرات نہ ہٹائی گئیں تھیں۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ تھری صدرہ تبسم نے کی۔ پولیس کی نفری اور ہیوی مشینری نے آپریشن میں حصہ لیا۔

مزیدخبریں