لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام منصورہ ملتان روڈ پر سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ اورسیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں مولانا عبدالمالک ، نائب امراءجماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہدودیگرسمیت بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے سویڈن حکومت، امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورسویڈن کا پرچم بھی نظر آتش کیا گیا۔ اس موقع پر امیر العظیم ، ضیاءالدین انصاری ، سیکرٹری لاہور خالد احمد بٹ نے کہا کہ سویڈن حکومت کی سرپرستی میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا سانحہ عالمی دہشتگردی ہے۔ دنیا کا کوئی بھی مذہب کسی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کا درس نہیں دیتا۔ پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلم حکمران سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کریں اور اپنے سفیر وں کو واپس بلوالیں اورسوئیڈن حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع اور سویڈن کی منصوعات کا بائیکاٹ کریں۔
کوئی مذہب مقدس کتب کی توہین کی اجازت نہیں دیتا :ضیاءالدین انصاری
Jul 08, 2023