بچوں کی مقبول نظم ”بہادر بچے“لکھنے پر کم از کم  20 لاکھ روپے رائلٹی دلوائے جائیں:ناصر بشیر

Jul 08, 2023


لاہور( لیڈی رپورٹر)معروف شاعر و استاد ناصربشیر نے نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ بچوں کی مقبول نظم ”بہادر بچے“لکھنے پر کم از کم 20 لاکھ روپے بطور رائلٹی فوری طور پر دلوائے جائیں۔ ایک آئٹم سانگ کرنے والی اداکارہ کو پرائیڈ آف پرفارمنس دے دیا جاتا ہے اور قومی شاعری کرنے والوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس تو کیا ان کا جائز حق بھی نہیں دیا جاتا۔ 2014 میں اس وقت کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے حکم پر بچوں کے دلوں سے دہشت گردوں کا خوف دور کرنے کیلئے خصوصی طور پر یہ نظم لکھوائی گئی تھی۔ 2015 میں پہلی سے بارہویں جماعت کے طلبہ و طالبات میں مفت تقسیم کیلئے ”آو¿ مل کے پڑھیں“ کے عنوان سے تقریبا 20 لاکھ کتابچے چھاپے گئے۔پانچویں کی اردو کی کتاب میں بھی اسے شامل کیا گیا۔2016 میں شہباز شریف کے حکم پر یہ نظم میٹرک کی اردو کی کتاب میں شامل کی گئی۔ ٹیکسٹ بک بورڈ مفت تقسیم کرنے کیلئے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں چھاپتا ہے۔ اردو بازار کا پرائیویٹ کتب خانہ با لاکھوں کی تعداد میں الگ سے چھاپتا ہے۔ ٹیکسٹ بک بورڈ اور پرائیویٹ ادارہ یہ کتاب چھاپ کر لاکھوں روپے کما چکا ہے لیکن شاعر کو رائلٹی کی مد میں ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔ہر چھپنے والی کتاب پر اگر ایک روپیہ بھی ادا کیا جائے تو رائلٹی تقریباً 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔

مزیدخبریں