لاہور(نیوز رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاک دھرتی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے ہی ملک و قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔افواج پاکستان کو بیک وقت کئی محاذوں پر ایسے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے دن رات فوجی افسران اور جوان جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کی لہر موجود ہے لیکن افواج پاکستان کی قربانیاں ہمارے عزم اور حوصلے مزید مضبوط کرتی ہیں۔ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا کہ ان حالات میں اپنے فوجی جوانوں کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کرنا ہوگا اور پاک فوج کے خلاف ہر طر ح کی منفی مہم نا قابل برداشت او ر قابل مذمت ہے جس کا واحد مقصد ملک و قوم کی جڑیں کھوکھلی کرنا ہے۔عبدالعلیم خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں حوالدار لالک جان شہید کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 24سال قبل انہوں نے جرات و بہادری کی جو لازوال داستان رقم کی وہ آج بھی پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ ہے جبکہ افواج پاکستان نے کارگل کے محاذ پر جس جواں مردی کا مظاہرہ کیا ا±س کا دشمن نے بھی اعتراف کیا ہے۔ آج ایک مرتبہ پھر افواج پاکستان دہشتگردی کے خلاف سینہ سپر ہے ۔
پاک دھرتی کیلئے جانیں قربان کرنےوالے ہی قوم کے حقیقی ہیرو ہیں:عبدالعلیم خان
Jul 08, 2023