بزم دانش و ذوقی کا قیام ،نواب ناظم صدر،رانا مجاہد حسین سیکرٹری منتخب

Jul 08, 2023

لاہور(کلچرل رپورٹر) پریس کلب لاہور میں علامہ ذوقی مظفر نگری اور ان کے استاد احسان دانش کی فکر و فن کے فروغ کیلئے ”بزم دانش و ذوقی“ کاقیام عمل میں لایا گیا۔ صدر نواب ناظم اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانامجاہد حسین اور جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر شجاعت حامد ہیں۔ احسان دانش اور علامہ ذوقی مظفر نگری کے علمی و ادبی کاموں کی ترویج،نئی کتب کی اشاعت و تقریب رونمائی اور پذیرائی کرنا،علمی و ادبی سیمینار اور مشاعروں کا انعقاد،ادبا کی حوصلہ افزائی اور پلیٹ فارم کی فراہمی ہے۔ مجلس عاملہ کی بھی تشکیل کی گئی ۔

مزیدخبریں