عید غدیر (اعلانِ ولایت ِ ،مولا علیؓ)

Jul 08, 2023

اثر چوہان

’ ’ راجستھان کا شہر اجمیر !‘‘
معزز قارئین ! میرے آبائو اجداد صدیوں سے بھارت کے صوبہ راجستھان کے شہر اجمیر میں آباد تھے  جنہوں نے نائب رسول فی الہند  خواجہ غریب نواز کے دست مبارک پر اسلام قبول کِیا تھا۔  پھر ہمارے خاندان کے لوگ بھارت کے مختلف صوبوں میں تقسیم ہوتے گئے۔ 14 اگست 1947ء کو   میرے والد صاحب ( تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن ) رانا فضل محمد چوہان کی سربراہی میں ہم سب پاک پنجاب کے شہر سرگودھا میں آباد ہوگئے۔ 1955ء میں میرے والد صاحب مجھے پہلی بار لاہور لائے اور اْن کی رہنمائی میں مَیں نے احاطہ دربار حضرت داتا گنج بخش میں خواجہ غریب نوازکی چلّہ گاہ پر حاضری دِی اور پھر بارگاہِ داتا صاحب میں۔ پھر میرا یہ معمول بن گیا۔
’’محافلِ میلاد شریف!‘‘
میرے والد صاحب مجھے میلاد شریف کی محفلوں میں لے جایا کرتے تھے۔ مَیں نے 1956ء میں میٹرک پاس کِیا تو، اردو زبان میں پہلی نعت لِکھی،جو لائل پور ( اب فیصل آباد )کے ایک روزنامہ میں شائع ہْوئی۔ 1960ء میں مَیں گورنمنٹ کالج سرگودھا میں بی۔ اے۔ فائنل کا طالبعلم تھا جب  مَیں نے مسلکِ صحافت اختیار کِیااور مَیں باقاعدہ اْردواور پنجابی زبان میں شاعری کرنے لگا۔ فروری1964ء میں ’’ مفسرِ نظریہ￿ پاکستان‘‘ جنابِ مجید نظامی نے مجھے سرگودھا میں ’’ نوائے وقت ‘‘ کا نامہ نگار مقرر کردِیا۔ 
’’برکاتِ خواجہ غریب نواز!‘‘
معزز قارئین ! 1969ء میں مَیں باقاعدہ سرگودھا میں "Shift" ہوگیااور11 جولائی 1973ء کو مَیں نے لاہور سے اپنا روزنامہ ’’سیاست‘‘ جاری کِیا۔1980ء کے اوائل میں میرے خواب میں ،خواجہ غریب نوازمیرے گھر رونق افروز ہْوئے۔آپ نے میری طرف مْسکرا کر دیکھا۔ مَیں لیٹا ہْوا تھا اور جب مَیں نے اْٹھ کر اْن کی خدمت میں سلام عرض کِیا تو وہ مْسکراتے ہْوئے غائب ہوگئے۔ آنکھ کْھلی تو مَیں نے اشارے سے اپنی اہلیہ مرحومہ (نجمہ اثر چوہان) کو جگایا اور اْن سے پانی مانگا۔ اْنہوں نے کہا کہ ’’ہمارے بیڈ روم میں تو خْوشبو پھیلی ہوئی ہے؟ ‘‘۔ پھر خواجہ غریب نواز کی برکات سے میرے لئے  مختلف صدور اور وزرائے اعظم کی میڈیا ٹیم کے رْکن کی حیثیت سے کئی غیر ملکی دوروں کے دروازے کْھل گئے تھے ، پھر کیا ہْوا؟۔ 
’’مولاعلیؓ  کا سایہ شفقت !‘‘
معزز قارئین! خواجہ غریب نوازکی برکات سے  مَیں نے ستمبر 1983ء میں خواب میں دیکھا کہ ’’مَیں ایک دلدل میں پھنس گیا ہْوں میرا جسم دلدل میں دھنستا جا رہا تھا۔ اچانک میرے مْنہ سے ’’ یاعلیؓ!‘‘ کا نعرہ بلند ہْوا۔ مجھے یوں محسوس ہْوا کہ کسی "Crane" نے مجھے دلدل سے نکال کر دوسرے کنارے پر اْتار دیا۔ مجھے کسی غیبی آواز نے بتایا کہ ’’ تْم پر مولا علی ؓ  کا سایہ شفقت ہے!‘‘، پھر میری قسمت کا ستارہ مزید روشن ہوگیا۔ 
مولا علی ؓ کی مناقب ! ‘‘
معزز قارئین ! مَیں نے اْردو اور پنجابی میں مولا علی ؓ کی دو مناقب لکھی ہیں لیکن کئی نعت ہائے رسول مقبول میں آپکا تذکرہ ہے۔ ’’ جیہدا نبی مولا اوہدا علیؓ مولا ‘‘ کے عنوان سے میری اردو منقبت اور پنجابی منقبت حاضر ہے 
تْم کو ملی ہے، بزمِ طریقت میں صندلی!
تمہارا خَوشہ چِین ہے ، ہر پِیر ، ہر ولی !
مولا علی ؓ
ہو بابِ عِلم ، عِلم میں عالی مقام ہو!
خیبر شِکن ضَرور ہو، پر دِل ہے مخملی!
مولا علی ؓ
تْم بزم کائنات میں ہو، مِثل آفتاب!
روشن تمہارے نور سے ، ہر شہر، ہر گلی!
مولا علی ؓ
…O…
تْم نائب رسول ہو اور رْکن پنجتن!
ظاہر ہے تْم پہ رازِ حقیقت ، حفی، جلی!
مولا علی ؓ
…O…
ہر گْل میں تازگی ہے ، محمد کے نام سے!
تْم سے مہک کر رہی ہے ، گْلستاں کی ہر کلی!
مولا علی ؓ
…O…
مولائے کائنات ہو ، مْشکل کْشا بھی ہو!
دیکھا نہ آسمان نے تْم سا مہا بلی!
مولا علی ؓ
…O…
سیراب کرتے جائو، ہر اِک تشنہ کام کو!
آجائو، آ بھی جائو، مِٹے دِل کی بے کلی!
مولا علی ؓ
…O…
پھر جوش سے لگائیں اثر نعرہ حیدری!
صفہائے دشمناں میں مچے پھر سے کھلبلی!
مولا علی ؓ
…O…
پنجابی زبان کی میری نعت رسول مقبول کے دوسرے بند میں آپ ملاحظہ فرمائیں ، ’’ مدینۃ اْلعلم ‘‘ کے ’’ باب اْلعلم ‘‘ اورگرتوں کو سنبھالنے والے ’’ مہابلی ‘‘۔(شہ زور، کمال طاقتور) مولا علی مرتضیٰؓ کا تذکرہ! …
سَرچشمہ، حْسن و جمال، دا!
کِسے ڈِٹھّا نہ، اوس دے نال دا!
ربّ گھلّیا، نبی، کمال دا!
مَیں غْلام، اوس دی، آلؐ دا!
…O…
بْوہا عِلم دا، تے مہابلی!
اوہدا جانِشین، علیؓ وَلی!
جیہڑا، ڈِگدیاں نْوں، سنبھال دا!
مَیں غْلام، اوس دی، آلؐ دا!
…O…
جیِہدا نبی مولا، اوہدا علیؓ مولا!‘
نبی آکھیا سی، ’’وَلیاں دا وَلیؓ مولا!
جیِہدا نبی مولا، اوہدا علیؓ مولا!‘
…O…
جدوں چاہوندا، اللہ نال گَل کردا!
سارے جگّ دِیاں، مْشکلاں حلّ کردا!
شہر شہر مولاؓ، گلی گلی مولاؓ!
جیِہدا نبی مولا، اوہدا علیؓ مولا!
…O…
لوکی آکھدے نیں، شیر تَینوں یزداں دا!
سارے نعریاں توں وڈّا ، نعرہ تیرے ناں دا!
تیرے جیہا نئیں کوئی، مہابلی مولاؓ !
جیِہدا نبی مولا، اوہدا علیؓ مولا!
…O…
واہ! نہج اْلبلاغہ، دِیاں لوآں!
سارے باغاں وِچّ ، اوس دِیاں خوشبواں!
پْھلّ پْھلّ مولاؓ، کلی کلی مولاؓ!
جیِہدا نبی مولا ، اوہدا علیؓ مولا!
…O…
سارے وَلیِاں دے ، بْلھاں اْتّے سَجدی اے!
مَن موہ لَیندی، جدوں وَجّدی اے!
تیری حِکمتاں دی، وَنجھلی مولاؓ!
جیِہدا نبی مولا، اوہدا علیؓ مولا!
…O…
پا اپنے اثر وَلّ، وِی پھیری!
دِن رات تڑفدی اے، رْوح میری!
راہ تکدی کدوں دی ، کھلّی مولاؓ!
جیِہدا نبی مولا ، اوہدا علیؓ مولا!
……………………(ختم شد )
…O…

مزیدخبریں