قرآن انسانیت کی فلاح وہدایت کا ذریعہ،بیحرمتی قابل مذمت:خواجہ احمد حسان 

لاہور ( نیوز رپورٹر)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔یہ نہ صرف ایک قابل مذمت بلکہ غیرانسانی فعل بھی ہے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر قوم یوم تقدیس قرآن پاک منا رہی ہے۔قرآن پاک اللہ تعالی کا کلام اور پوری انسانیت کی فلاح، ہدایت اور رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں جن کی اس فعل کہ مذمت کرنا بے حد ضروری ہے۔ بحیثیت مسلمان ہم مذہبی و انسانی آزادی پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں مگر پیغمبراور اللہ تعالیٰ کی کتاب کی کسی بھی صورت بے حرمتی اور تقدس پر آنچ قابل برداشت نہیں۔ یہ واقعات باہمی امن کیلئے خطرہ ہیں اور انتہا پسند ذہنوں کو انتقامی کارروائی کرنے کیلئے اکسانے کی بڑی وجہ ہیں۔پاکستان قوم یک زباں ہوکر قرآن پاک دشمنوں کو پرامن انداز میں جواب دے گی۔امید ہے سویڈن کی حکومت اسلاموفوبیا کے بڑھتے رحجان کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔

ای پیپر دی نیشن