2ترقیاتی سکیموں کیلئے 3ارب 55کروڑ 13لاکھ 94ہزار روپے کی منظوری

لاہو ر (کامرس رپورٹر )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال24 -2023کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پہلے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ اور ریجنل پلاننگ سیکٹرز کی 2ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 3ارب 55کروڑ 13لاکھ 94ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ علی سرفراز حسین نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کیلئے ماسٹر پلان ، زمین کے استعمال اور زوننگ کے منصوبے (ترمیمی) کیلئے 99کروڑ 91لاکھ 42ہزار روپے اور پی اینڈ ڈی بورڈ کی ادارہ جاتی مضبوطی اور پبلک سیکٹر کے ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 55کروڑ 22لاکھ 52 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ سہیل انور سمیت متعلقہ محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن