کراچی ( کامرس پورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان رہا ۔مارکیٹ ایک بار پھر44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی جبکہ انڈیکس میں600سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کارباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں75ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور59.70فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،سرمایہ کار ٹیلی کام ،پٹرولیم،بینکنگ ،ریفائنری اور تونائی کے شعبوں میں سرگرم رہے جس کی وجہ سے 100انڈیکس 626.01 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 43552.84پوائنٹس سے بڑھ کر44178.85پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 275.20 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15499.23پوائنٹس سے بڑھ کر15774.43پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29198.58پوائنٹس سے بڑھ کر29532.20پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 75 ارب 59کروڑ27لاکھ54ہزار971روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 66 کھرب 15 ارب 89کروڑ26لاکھ71ہزار970روپے سے بڑھ کر 66 کھرب 91 ارب 48 کروڑ 54 لاکھ 26 ہزار 941 روپے ہو گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 600سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا
Jul 08, 2023