لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ بلائنڈ گیمزکیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔برمنگھم میں 18 سے 27 اگست تک ہونے والے ورلڈ بلائنڈ گیمز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 17 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق بی 2 کیٹیگری کے ناصر علی ٹیم کے کپتان اور بدر منیر نائب کپتان ہوں گے۔ٹیم میں بی ٹو کیٹیگری کے انیس جاوید، معین اسلم، نعمت اللہ، بی ون کیٹیگری میں ظفراقبال، ریاست خان اور محمد شاہزیب، فخر عباس، محمد سلمان اور محمد آصف جبکہ بی 3 میں مطیع اللہ، محسن خان، کامران اختر، اکمل حیات اور اسرار حسن شامل ہیں۔ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد جمیل، کوچ مہر محمد یونس اور ٹرینر ٹیم طاہر محمود بھی بطور آفیشلز ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ وفد کے سربراہ ہوں گے۔
ورلڈ بلائنڈ گیمز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان
Jul 08, 2023