لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے لاہور میں جاری ٹیم کلے کیمپ میں فارورڈ رومان آنکھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ڈی ایچ اے ہاکی گراونڈ میں پریکٹس کے دوران انکی آنکھ کے اوپر اور نیچے دو جگہ کٹ لگنے سے دس ٹانکے لگوانا پڑے ہیں۔ٹیم انتظامیہ کا کہان ہے کہ بنوں سے تعلق رکھنے والے رومان اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں، تاہم ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ‘فارورڈ رومان آنکھ پر گیند لگنے سے زخمی
Jul 08, 2023