لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرحارث رؤف کی شادی میں تربیتی کیمپ کے باعث شرکت سے محروم ساتھیوں نے ویڈیو پیغام میں کرکٹر کو پرجوش مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم ، محمد رضوان ، نسیم شاہ سمیت تمام کھلاڑی اس ویڈیو پیغام میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ویڈیو ریکارڈ کرنیوالے شاہین شاہ آفریدی نے حارث کو ان کے نک نیم ’ہیری‘ سے پکارتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی طرف سے آپ کو شادی بہت مبارک ہو۔اس کے ساتھ ہی تمام کھلاڑی ہم آواز ہو کرحارث کو شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔