صحت کارڈ گھپلے ،پنجاب حکومت کا پرائیوٹ ہسپتالوں کا کلینکل آڈٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور ( این این آئی) نگران پنجاب حکومت نے صحت سہولت کارڈ کے استعمال میں مبینہ گھپلوں کا معاملہ سامنے آنے پر پرائیویٹ ہسپتالوں کے کلینکل آڈٹ کا فیصلہ کر لیا۔کس ہسپتال نے سرکاری انشورنس کمپنی کو نقصان پہنچایا، آڈٹ میں سامنے آئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت سہولت کارڈ کے پینل پر موجود تمام پرائیوٹ ہسپتالوں کا کلینکل آڈٹ ہو گا۔نجی ہسپتالوں کا آڈٹ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے ذریعے کروایا جائے گا،سی سیکشن، اینجوگرافی،اینجو پلاسٹی کرنے والے ہسپتالوں کاخصوصی آڈٹ ہوگا، مریض کے بغیر صحت سہولت کارڈ سے رقم کلیم کرنے والے ہسپتالوں کا بھی آڈٹ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن