دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس‘ 3 دہشت گردوں کو عمر قید‘ جائیداد ضبط

لاہور (خبرنگار) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے دھماکہ خیز بارودی مواد برآمدگی کیس میں جرم ثابت ہونے پر تین دہشت گردوں کو سزا کا حکم سنا دیا۔ عدالت نے مجرم سبحان ، جامداد اور لقمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے تین مجرموں کو عمر قید اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا کا حکم سنایاڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سید امیر عباس اور عبد الجبار ڈوگر نے سرکار کی طرف سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجرموں سے بارودی مواد برآمد کیا گیا مجرم مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے مجرموں کو سزا کا حکم دیا جائے ،مجرموں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔

ای پیپر دی نیشن