امریکی قونصل جنرل لاہور کا ٹیکسلا میوزیم، آثار قدیمہ دھرماراجیکا اسٹوپا کا دورہ

Jul 08, 2023

واہ کینٹ(نامہ نگار) یو ایس قونصل جنرل لاہور ولیم کے میکینیول نے ٹیکسلا میوزیم کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائیریکٹر محمد اقبال اور کیوریٹر حمیرا ناز نے انہیں میوزیم میں پڑے قیمتی نوادرات، مجسموں، زرعی آلات ، بدھا کے مجسموں اور دیگر اشیاء بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کیں ٹیکسلا میوزیم محفوظ مجسموں اور دیگر نوادرات دیکھنے کے بعد انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بندکرتے ہوئے لکھا کہ میں اس جگہ کا دورہ کروانے پر انتہائی مشکور ہیں دنیا کے اس خاص حصے کو دیکھنا میرے لئے بہت دلچسپ تھا میں نے یہاں آثار قدیمہ کے بہتری  نمونے دیکھے آثار قدیمہ دھرمارا جیکا اسٹوپا کے دورہ سے قبل انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں نے ٹیکسلا میوزیم کا دورہ کیااورمجھے بین الاقوامی تاریخی ورثہ کو دیکھنے کا موقع ملا میں اب تک یو ایس گورنمنٹ کے نمائندے کے طور پر پنجاب کے36 میں سے 32 اضلاع کا دورہ کر چکا ہوں ہے میں ٹیکسلا میوزیم کے سٹاف، ہیڈ آرکیالوجسٹ اورکیوریٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا کہ میں ایسا تاریخی مقام دیکھ سکوں انہوں نے مجھے اس کی اہمیت بارے میںتفصیل سے آگاہ کیا ہے پاکستان نے اس اہم ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانے کے لئے بھرپور کا م کیا ہے میں اس انتہائی اہم اور قیمتی ثقافتی ورثہ کے بارے میں باقی دنیا کو بھی مطلع کروں گا تاکہ وہ بھی ان نوادرات سے محظوظ ہو سکیں یہ ورثہ پاکستان میں دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے اور اس پر توجہ دے کر پاکستان سیاحون کی آمد کی وجہ سے بھاری زرمبادلہ کما سکتا ہے مجھے یہ دیک کر بھی کوشہ ہوئی کہ پاکستانی حکومت ان نوادرات کو محفوظ بنانے اور ان کی حفا ظت کرنے پر بھرپور توجہ مرکوز رہی ہے۔

مزیدخبریں