اسلام آباد(نیٹ نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی دعوت ولیمہ میں ساتھی کرکٹرز کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ فاسٹ بولر کی ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے علاوہ مصباح الحق، فخر زمان، فہیم اشرف، سہیل تنویر اور موسیٰ خان بھی شریک ہوئے۔ عاطف رانا اور عاقب جاوید بھی شریک ہوئے۔