لاہور( این این آئی)خلیفہ سوم، سیدنا حضرت عثمان غنی ؓکا یو م شہادت انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔مختلف مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کیں ، نمازجمعہ کے اجتماعات میں بھی حضرت عثمان غنی ؓکے یوم شہادت کو موضوع بنایا گیا ۔محکمہ اوقاف مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام داتا دربار میں ’حضرت سیدنا عثمان غنی کانفرنس‘‘کا انعقاد کیا گیا ۔