اسلام آباد(نا مہ نگار)اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا،نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت جاری،صوبائی اور ضلعی حکومتوں سے بھی نرخ کنٹرول کرنے کیلئے رابطہ ۔ترجمان اوگرا کے مطابق ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر قانونی اور غیر معمولی اضافے کا اوگرا نے نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایل پی جی کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے ضروری ٹھوس اقدامات کئے جائیںترجمان کے مطابق تمام مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈسٹربیوٹرز کو سلنڈرز کہ فراہمی اور ایل پی جی کی قیمتوں کی تفصیلات واضح طور پر ترسیل کے وقت درج کی جائیں اور تمام آوٹ لیٹس پر بھی قیمتوں کا اندراج یقینی بنایا جائیترجمان عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے جبکہ اوگرا کی فیلڈ ٹیموں نے ملک کے مختلف حصوں میں معائنہ کا عمل شروع کر دیا ہیعمران غزنوی کا کہنا تھا کہ اوگرا ایل پی جی کے مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے