طیب اردوان کا نیٹو ممبر شپ کیلئے یوکرین کی حمایت کا اعلان

Jul 08, 2023 | 12:20

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کو نیٹو ممبر شپ کا حقدار قراردیدیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ نے نیٹو کی ممبر شپ کے لیے یوکرین کی حمایت کی ہے اور اس سلسلے میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک صدر نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولودومیر زیلنسکی کو بھی اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔تاہم رجب طیب اردوان نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امن اقدامات کی واپسی کے لیے زور دیا ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ سال سے جاری جنگ کو تقریباً 500 روز گزر چکے ہیں جس میں متعدد عام شہری جان سے جاچکے ہیں۔یوکرین کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ترک صدر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہےکہ یوکرین نیٹو ممبر شپ کا حقدارہے تاہم دونوں ملکوں کو امن مذاکرات کی طرف لوٹنا چاہیے۔طیب اردوان نے کہا ہےکہ ایک منصفانہ امن کوئی شکست پیدا نہیں کرتا۔اس موقع پر یوکرین کے صدر نے ترکیہ کی حمایت پر صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی داخلی خودمختاری، سلامتی، امن فارمولے، ہمارے ملک اور لوگوں کی حفاظت کو لے کر ترکیہ کی حمایت پر بہت شکر گزارہوں۔

مزیدخبریں