سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں مسافر وین میں سلنڈر دھماکے میں5 مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوٹ مومن میں بھلوال سے جانے والی وین میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس سے 5 مسافرجھلس کر جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔امدادی ٹیموں نے وین میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں آتشزدگی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کی، کمشنر اور آرپی اوسرگودھا سے رپورٹ طلب کرکے وین میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔