پی آئی اےکو لاکھوں ڈالرکا نقصان.

ملک کے مختلف ائیرپورٹس  پر طیاروں سے  پرندے  ٹکرانے کے واقعات  میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث لاکھوں ڈالرکا نقصان ہوچکا ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق 6 ماہ کے دوران طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 61  واقعات ہوئے ہیں، 6 ماہ میں  قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کےطیاروں کےساتھ پرندے ٹکرانے کے 39 واقعات ہوئے ہیں۔ایک سال میں پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے 18 طیاروں کو نقصان پہنچا.ذرائع کا کہنا ہےکہ طیاروں سے  پرندے ٹکرانے سے قومی ائیرلائن کو لاکھوں ڈالرکا نقصان ہوا ہے، 4  واقعات میں طیاروں کے انجن کو نقصان پہنچا، بہت سی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، سب سے زیادہ پرندے ٹکرانےکے  واقعات جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر ہوئے۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق دوسرے نمبر  پر لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پرندے ٹکرانے کے واقعات ہوئے،6 ماہ کے دوران کراچی ائیر پورٹ پر 19 اور لاہور ائیرپورٹ پر17 پرندے طیاروں سے ٹکرائے۔اس کے علاوہ  اسلام آباد ائیرپورٹ پر 6 ماہ کے دوران پانچ  واقعات رپورٹ ہوئے، سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایک، سکھر ائیرپورٹ پر 2،کوئٹہ 4، پشاور ایک،گلگت ایک اور  ملتان ائیرپورٹ پر 2  واقعات رپورٹ ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن