محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کے ہیوی اسپیل کی پیشگوئی کر دی گئی ۔رپورٹ کے مطابق 8 اور 9 جولائی کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، موسلادھار بارش کے باعث گوجرانوالہ ،لاہور ، سیالکوٹ، نارووال ،بہاونگر،اوکاڑہ اورزیریں سندھ (ٹھٹھہ،بدین،تھر پارکر،نگر پارکر،اسلام کوٹ،مٹھی،پڈعیدن،چھور،حید رآباد،جامشورواور کراچی) کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے.جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ موسلادھاربارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اوربارکھان کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی/ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
مون سون بارشوں کے ہیوی اسپیل کی پیشگوئی
Jul 08, 2023 | 23:09