قصور:جعلی نرسنگ کالجز کیخلاف کارروائی کیلئے لیٹر لکھ دیا گیا

Jul 08, 2024

قصور(نمائندہ نوائے وقت)معصوم طلبہ کو لوٹنے والے جعلی اور غیر رجسٹرڈ نرسنگ کالجز ایف آئی اے کے شکنجے میں آ گئے ۔ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل نے ایف آئی اے لاہور کوکالجز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے لیٹر لکھا۔ یاسمین آزاد سیکرٹری پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل اسلام آباد نے قصور میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ اداروں کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اینٹی کرپشن سرکل لاہور کو لیٹرکے ذریعے حمزہ کالجز کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے سخت قانونی کارروائی کرنے کا کہا ہے۔

مزیدخبریں