کامونکی(نمائندہ خصوصی)جائیداد کے تنازعہ پر تین افراد نے گھرمیں گھس کرشہری کو بہیمانہ نشانہ بناڈالا۔بتایا گیا ہے کہ پْرانی آبادی کے امجد علی اورمحمد صدیق عرف بلا وغیرہ میں جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ چل رہا ہے،گذشتہ روز اسی بناپر صدیق،شاویز اورفیضان نے گھر میں گھس کر امجد علی کو زبردست تشدد کا نشانہ بنادیا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
کامونکی:جائیداد کا تنازعہ،3 افرادکا گھرمیں گھس کرشہری پر تشدد
Jul 08, 2024