پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)جھنگ برانچ نہر سے ایک نامعلوم سر کٹی لاش دکھی۔ جس کی اطلاع مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کو دی لیکن کوئی بھی ادارہ بروقت موقع پر نہ پہنچ سکا۔ اہلِ علاقہ کے مطابق بار بار مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کو کالز کی گئیں لیکن یہ ادارے فون کالز پر ٹالتے رہے۔ میڈیا پر خبر بریک ہوتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس موقع پر پہنچی لیکن ٹال مٹول کا سلسلہ جاری رہا۔ اداروں کے اس طرح کے رویے سے نا صرف انسانیت لرز اٹھی بلکہ اداروں سے پبلک کا اعتماد بھی ختم ہوجاتا ہے۔