شیخوپورہ (سلطان حمید راہی،ڈاکٹر جمیل اختر،سیف الرحمن سیفی سے) شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کے ساتھ ساتھ ویگنوں آٹو رکشہ میں استعمال کی جا رہی ہے جو کسی وقت بھی خوفناک حادثے کا سبب بن سکتی ہے چند ہفتے قبل ضلعی انتظامیہ نے ایل پی جی کی ری فلنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کیخلاف آپریشن کیا تھا مگر محکمہ ٹرانسپورٹ شیخوپورہ کے عملہ کی غفلت اورمبینہ ملی بھگت سے دوبارہ ری فلنگ کا دھندہ شروع ہو گیاہے اس کے ساتھ ساتھ شہرکے مختلف گلیو ں محلوں چوکوں چوراہوں میں منی پٹرول پمپ دوبارہ لگنے شروع ہو گئے ہیں جن کی روک تھا م کیلئے محکمہ ایکسپلوزو نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو متعدد خطوط بھی لکھے مگر محکمہ سول ڈیفنس اور آر ٹی سیکرٹری آفس کے عملہ نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو نہ صرف نظر انداز کردیا بلکہ شہرمیں ایل پی جی کی ری فلنگ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کی تنصیب اور منی پٹرول پمپوں کو دوبارہ آباد کروادیا اور مبینہ طور پر ان کی سرپرستی بھی کی جا رہی ہے۔