شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی و سماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین محمداسلم وٹو نے کہا ہے کہ ہندوستانی افواج اب تک مقبوضہ کشمیر میںاڑھائی لاکھ کشمیریوں کو شہید جبکہ 7 ہزار سے زائدکشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کر چکی ہے، ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم اور 11 ہزار سے زائد خواتین زیادتی کا شکار ہوئیں، مقبوضہ کشمیر میں اب تک 16 لاکھ کشمیری گرفتار اور 11 سو سے زائد املاک نذرِ آتش کی جا چکی ہیں، 2019 ء سے مقبوضہ کشمیر میں اب تک انٹرنیٹ کی طویل ترین بندش جاری ہے۔