سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوام کو جلد ریلیف فراہم کرے گی، ملک کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ مسلم لیگ(ن)نے اپنی سیاست داؤ پہ لگاکر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ، نواز شریف کی قیادت میں ملک جلد بحرانوں سے نکلے گا۔ 2013 میں جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت بھی ملک بے شمار مسائل کا شکار تھا لیکن نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا۔