سرائے مغل:سڑکوں پر بہتا  گندا پانی شہریوں کیلئے عذاب 

سرائے مغل(نامہ نگار)سرائے مغل وگردونواح کے قصبوں  کے اُبلتے گٹر او رسڑکوں پر بہتا سیوریج کا گندا پانی شہریوں کے لئے عذاب بن گیا۔گزشتہ روز کی بارش اور شہر بھر کے سیوریج سسٹم کی خرابی کے نتیجہ میں سرائے مغل،ہلہ،ہنجرائے کلا ں ، شیخم ، بلوکی سمیت کئی دیہات کے مختلف بازاروں،محلوںاور گلیوں میں میں ڈالے جانے والے سیوریج پائپوںکاگنداپا نی گلیوں اور بازاروں میں بہنے لگا۔گلیاں اور بازار ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے اورپورے علاقہ کے گلی محلوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو جانے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن