شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) قلم مزدور تحریک انٹرنیشنل کے چیئر مین سلطان حمید راہی نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے شیخوپورہ سے لاہور تک الیکٹرک ایئر کنڈیشنڈ بسیں چلانے کے ساتھ ساتھ شیخوپورہ سے لاہور تک شٹل ٹرین سروس بھی شروع کی جائے شٹل ٹرین پر حکومت کا کوئی خرچہ نہیں آئے گا اس کیلئے دونوں اطرا ف ریلوے سٹیشن اور ریلوے لائن موجود ہے شٹل ٹرین پبلک پارٹنر شپ کے تحت شرو ع کی جائے تاکہ عوام کی ٹوٹی پھوٹی ویگنوں اور موٹرسائیکل رکشوں سے جان چھوٹ سکے شٹل ٹرین سے کاروباری حضرات کے ساتھ ساتھ تعلیم حصول کیلئے جانے والے ہزاروں طلبہ کو فائدہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب شیخوپورہ میں میٹ ڈی پریس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔