شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری عمر مشتاق ورک آف کلہ نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاہے بجلی کے بلوں نے غریب کیساتھ ساتھ امیر لوگوں کی بھی چیخیں نکلوادی ہیں یہ بجلی کے بل نہیں بلکہ بھتہ کی پرچیاں ہے جو ہر ماہ عوام کو دی جا رہی ہیں، آئے روز بجلی گیس پٹرول کے نرخوں میں اضافہ کرکے عوام کو زندہ دوگور کیا جا رہا ہے مہنگائی کی وجہ سے لوگ اجتماعی خودکشیاں کررہے ہیں آئی ایم ایف کے قرضے عوام نے نہیں لیے تھے اور نہ ہی یہ قرضے عوام پر خرچ کیے گئے ہیں فارم 47کے حکمران فوراً استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں ۔3سویونٹ فری دینے والوں نے عوام پر 3سوٹیکس لگا دیئے ہیں آئے روز پٹرول بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے قوم کو ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کا واحد حل فارم 45کے کامیاب امیدواروں کے پاس ہے۔پی ڈی ایم کی حکومت کے بعد (ن) لیگ کی حکومت نے قوم کے ساتھ بہت بڑے دھوکے کئے ہیں۔
بجلی بلوں نے امیر،غریب کی چیخیں نکال دی ہیں:عمر مشتاق ورک
Jul 08, 2024