شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و چیئرمین یونین کونسل ملیاں چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے اسلامی سال کا آغاز رنجشوں کو بھلانے کی یاد دلاتا ہے۔ آئیں مل کر خود احتسابی کریں کہ گزشتہ پورے سال ہم نے عبادات، معاملات، اعمال، حلال و حرام، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی میں کہیں اپنے رب کی ایسی نافرمانی تو نہیں کی جو روزِ محشر ہمیں رب تعالی اور نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے شرمندگی میں مبتلا کرے۔ آئیں مل کر ہم سالِ نو کے موقع پر خود سے یہ عہد کریں کہ آج سے ہم اپنی زندگیوں میں رب کی خوشنودی اور رضامندی کو دینی و دنیاوی معاملات میں افضل جان کر اپنی انفرادی زندگی میں بدلا لائیں گے۔ حضرت عمر فاروقؓ نبی آخرالزماں حضرت محمد ؐکی دعا سے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے، آپؓ نے ریاستی امور کی بہترین انداز میں انجام دہی کا جامع نظام قائم کیا۔ حسن انتظام، اسلام کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمداور عجزوانکساری اور تقوی آپ کے اوصاف گرامی ہیں ۔
اسلامی سال کا آغاز رنجشوں کو بھلانے کی یاد دلاتا ہے:ناصر محمود واہگہ
Jul 08, 2024