نبی کریم ؐ سے محبت کرنیوالے دنیاوآخرت میںکامیاب ہونگے:قاری غلام مصطفی 

وزیرآباد(نا مہ نگار) نبی آخرالزما ںؐ کی ثناء مسلمان کے خون میںشامل ہے اورعشق رسولؐ سے ہی سرشار مسلمان کامیاب ہے ۔ نبی کریم ؐ سے محبت وعشق کا دم بھرنے والے ہی دنیاو آخرت کے کامیاب افراد ہونگے، مسلمان اپنے کمزور سے کمزور ایمان سے بھی محسن انسانیت رہبرو راہنما محبوبؐ خداسے اپنا اظہار محبت چھپا نہیں سکتا جولوگ دنیا سے چلے جاتے ہیں اسکے بعد انکے لئے دعا کا اہتمام کرتے ہیں ،تلاوت کا اہتمام کرتے ہیں ، فاتحہ پڑھی جاتی ہے ، صدقہ خیرات کیا جاتا ہے ،جو بچے والدین کی زندگی میں انکی خدمت کر کے انکی دعائوںکے ثمرسمیٹتے ہیںوہ والدین کے دنیاسے رخصت ہونے کے بعدبھی انکی دعائوں کے اثرات سے مستفید رہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے رہنما قاری غلام مصطفی رضوی نے مسجد نور عالم بکر گلہ میں ضلعی نائب امیر ٹی ایل پی حافظ محمد آفتاب رضوی کے والد حافظ محمد امین کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...