گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)بجلی کے بلوں میں اوور ریڈنگ اؤر بے جا ٹیکسوں کے خلاف مسلم لیگ اؤرپیپلز پارٹی کے تاجروں کی ہنگامی پریس کانفرنس،مرکزی تاجر کمیٹی کے صدر میاں محمد اکرم اؤرپیپلز ٹریڈرز سیل کے صدرملک ذوالفقار بھٹو نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں زائد یونٹ اؤربے جا ٹیکسوں نے تاجروں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے تاجروں نے عام انتخابات میں مسلم لیگ کو ووٹ دیئے مگر اس صورتحال میں حکومت کی طرف سے بے جا ٹیکسوں اؤر بجلی کے بڑھتے ریٹ پر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے آج مجبورا پریس کانفرنس کر رہے ہیں جس کا مقصد صرف حکومت کو باور کرانا ہے کہ فوری طور پرتاجروں پر ہونے والے ظلم کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اگر ہماری گزارشات پر عمل نہ کیا گیا تو پھر تاجر سڑکوں پر ہوں گے۔