لدھیوالہ وڑائچ(نمائئدہ خصوصی)آر ایچ سی لدھیوالہ وڑائچ مریضوں کے علاج معالجہ کی بجائے پارکنگ اسٹینڈ بن گیا،علاقہ مکین عرصہ دراز سے اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے لگے۔انتظامیہ بے بس لوگوں نے کمشنر اور سی او ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لدھیوالہ وڑائچ کی دو لاکھ آبادی کے لئے آٹھ سال قبل آپریشنل ہونے والے’’رْورل ہیلتھ سنٹر’’ لدھیوالہ وڑائچ جہاں روزانہ آنے والے سینکڑوں مریضوں کے لئے ادویات کا فقدان ایکسرے مشین نہ ہونے سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے وہیں لدھیوالہ وڑائچ کے با اثر رہائشیوں ہسپتال کے احاطے کو پارکنگ سٹینڈ میں تبدیل کر دیا ہے اور ہسپتال کے آس پاس کے گھروں کے مکین اپنی گاڑیوں کو آرایچ سی کے احاطے میں پارک کرنے لگے ہیں جن کو روکنے کے لئے ہسپتال کی انتظامیہ بے بس نظرآتی ہے۔اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کے ہسپتال میں پہلے ہی بے شمار مسائل ہیں رہی سہی کسر آس پاس کے مکینوں نے احاطے کو پارکنگ سٹینڈ میں تبدیل کر کے نکال دی ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویڑن اور سی او ہیلتھ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔