گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیراہتمام ضلع گوجرانوالہ کے سیکرٹریز یونین کونسلز کیلئے دو روزہ ریفریشر کورس کا اہتمام کیاگیا۔پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسی میں منعقد ہونے والے اس ریفریشر کورس میں عثمان سرور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی نے یونین کونسل سیکرٹریز کوبرتھ‘ڈیتھ‘ میرج‘ طلاق رجسٹریشن سرٹیفکیٹس بارے ٹریننگ دی۔ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اکیڈمی محمود اقبال گوندل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کورس میں شرکت کرنے والوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔چوہدری تنویر احمد وڑائچ سیکریٹری یونین کونسل 90 پھلوکی تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ نے بھی محمود اقبال گوندل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ سے اپنا پارٹیسپیشن سرٹیفکیٹ وصول کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسی محمود اقبال نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہریوں کوسروسز کی فراہمی میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا چاہتی ہیں اور اس ریفریشر کورس کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ اس کورس سے سیکرٹریز یونین کونسلز کومختلف سرٹیفکیٹس کے اجراء میں مہارت حاصل ہوگی اور وہ یونین کونسل دفاتر میں آنے والے شہریوں کو مزید بہتر انداز میںسروسز فراہم کرسکیں گے۔
گوجرانوالہ:لوکل گورنمنٹ کے زیراہتمام سیکرٹریز یونین کونسلز کیلئے دو روزہ ریفریشر کورس
Jul 08, 2024