لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ خصوصی)گیپکو سب ڈویڑن لدھیوالہ وڑائچ کے افسران کی نا اہلی محلہ افضل ٹائون میں بیس روز سے کئی گھروں کی بجلی بند سڑک کنارے پڑے تار اٹھائے نہ جا سکے حادثے کا خدشہ علاقہ مکین سراپا احتجاج ،چیف ایگزیکٹو سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گیپکو سب ڈویژن لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے محلہ افصل ٹاون میں بیس روز سے دس گھروں کے بجلی کے تار ٹوٹ کر حافظ آباد روڈ پر فٹ پاتھ پر پڑے ہیں اور ان گھروں کی بجلی بند ہے۔اہل علاقہ نے بتایا ہے بیس دن سے روزانہ شکایات درج کروا رہے ہیں لیکن شدید گرمی میں بیس دن گزرجانے کے باوجود ہمارے گھروں اور دکانوں کی بجلی کے ٹوٹے ہوئے تار دوبارہ نہیں لگائے جا سکے متاثرین سے چیف ایگزیکٹو گیپکو سے متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
لدھیوالہ وڑائچ:محلہ افضل ٹائون میں20 روز سے بجلی بند
Jul 08, 2024