حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بارروم میں سابق ایم این اے اور ضلع کے بزرگ سیاستدان افضل حسین تارڑ کی یادمیں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون ، سائرہ افضل تارڑ، صدر بار عمر خضر ہنجرا، سیکریٹری رائے وقار ، وسیم الحسن نقوی، پی ایم صفدر ، ارشدمہند، عابد تارڑودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست خدمت کا نام ہے جس میں دشمنی شامل نہیں ہونی چاہئے اور سیاست کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ افضل حسین تارڑ ایک کھرے سچے اور بااصول سیاستدان تھے جنھوں نے ضلعی سیاست میں اپنے انمول اصولوںکی بدولت ایک تاریخ رقم کی۔اس موقع پر مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔