انسانی بھلائی کے کام کرنیوالے معاشرے کے ہیرو ہوتے ہیں: میر آصف 

وزیرآباد(نا مہ نگار) انسانی ہمدردی ،فلاحی وسماجی خدمات کا جذبہ رب کریم کی طرف سے عطاء ہوتا ہے ،انسانی بھلائی کے کام کرنیوالے معاشرے کے ہیرو اور عظیم لوگ ہوتے ہیں ،شیخ فیصل بادشاہ دیار غیر میں رہ کر بھی اپنی دھرتی اور دھرتی میں بسنے والوں کیلئے کچھ کر گزرنے کا جذبہ اور عزم رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار میر آصف محمود ،میاں محمد اقبال ،ملک طالب حسین ،ڈاکٹر رضا سلطان ،محمد اشرف نثار ،میاں ارشاد حسین ،محمد اسلم جتالہ ،صائمہ شہزادی ،ملک محمد سلیم نے شیخ فیصل بادشاہ کو یورپ میں ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کا اعزازی صدر بننے پر اپنے تاثرات میں کیا ، انہوں نے کہا ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کا ان کو یورپ میں اپنا نمائندہ بنا نا ہی اس بات کی عکاسی ہے کہ شیخ فیصل بادشاہ ایک درد دل رکھنے والے اور ملنسار شخصیت ہیں انکی سماجی خدمات ہی انکی پہچان ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن