حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) گیپکو کی جانب سے غریب صارفین کو زائد یونٹ ڈال کر بجلی کے بلز بھجوادیئے گئے جس پر شہری چیخ اٹھے۔ متعدد سماجی کاروباری اور دینی تنظیمیں گیپکو کی چیرہ دستیوںکے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو لئے جو ٹیرف مقررکررکھا تھا۔گیپکو کے افسران اور اہلکاران نے اپنا ہاتھ دیکھاتے ہوئے ایسے صارفین کو بھی 20/25یونٹ زائد ڈال کر انکا دوسو یونٹ کاٹیرف توڑ کر اگلے ٹیرف میں دھکیل دیا جس کی وجہ سے وہ صارفین جن کا بجلی کا بل اڑھائی تین ہزار آتا تھا وہ آٹھ نو ہزار سے بھی تجاوز کرگیا۔ شہریوںنے وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایف آئی اے کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ حافظ آباد میںزائد یونٹ ڈال کر بلز بجلی بھجوائے جانے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیکر غریب صارفین کو ریلیف دلوایا جائے۔
حافظ آباد:گیپکو نے غریب صارفین کو زائد یونٹ ڈال کر بلز بھجوادیئے
Jul 08, 2024