سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)معروف قانون دان چوہدری افضال اسلم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا کہ آج بھی عوام کو انصاف و ریلیف عدلیہ سے ہی میسر ہوتا ہے کوئی شخص اور ادارہ بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے لوگ انصاف کیلئے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں اور وکلاء کے مثبت کردار کی بدولت ہی عدالتوں سے عوام کو ریلیف ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ وکلا نے ہمیشہ غریب اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقہ کی مدد و دادرسی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہوں اور رہو ں گا۔
وکلا نے ہمیشہ غریب اور معاشرے کے پسے طبقہ کی مدد و دادرسی کی:افضال اسلم
Jul 08, 2024