پاکستانی ٹیم باصلاحیت، پرفارمنس میں تسلسل لانا ہو گا: جیسن گلیسپی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم باصلاحیت ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا قومی کرکٹر کھیل رہے ہیں تو فٹ اور مضبوط رہنا چاہیے ،فٹ رہنا پروفیشنل کرکٹر زکی ضرورت ہے،فٹ ہونا کھلاڑیوں کی ذمہ داری بھی ہے۔کس سپنر کو کب ٹیم میں شامل کرنا ہے یہ سلیکٹرز کا کام ہے،سپنرز کا استعمال حالات کے مطابق کیا جاتا ہے۔ بابراعظم کی کپتانی سے متعلق کہا کہ میں وائٹ بال کرکٹ کے فیصلوں کا حصہ نہیں ہوں۔ میرے لیے یہاں آنا بہترین تجربہ ہے،پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے بے تاب ہوں،شاہینز کیساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی اچھا ہوگا۔پاکستان کے سابق آسٹریلوی کوچز سے بات کی ہے،شان ٹیٹ اور دیگر کوچز نے پاکستان کے حوالے سے کافی مثبت رپورٹ دی ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہمارا اصل ہدف ہے،اس کیلئے ہمیں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے،جتنی زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے اتنا فائدہ ہوگا،شان مسعود سے کافی بات ہوئی ہے،لیکن ابھی ملاقات نہیں ہوئی،مجھے مثبت انداز میں کرکٹ کھیلنا پسند ہے۔سلیکشن کے حوالے سے جو اچھا کھیلے گا اس کو موقع ملے گا،سلیکشن کنڈیشن اور فارم کو دیکھتے ہوئے کریں گے،گیری کرسٹن سے پاکستان ٹیم کے حوالے سے بات ہوئی ہے،جو لڑکے مختلف فارمیٹ کھیل رہے ہیں ان کیلئے بھی پلان بنائے ہیں۔بنگلہ دیش اور انگلینڈ کیخلاف کنڈیشن کے حوالے سے سلیکشن کریں گے،ہر ایک پلیئرکے حوالے سے سلیکشن کے اوپر بات کریں گے۔ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی خوشی ہے،امید ہے بطور ملک پاکستان اچھے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے،میری ساری توجہ ٹیسٹ ٹیم کو بڑی ٹیموں کیخلاف جیت دلوانے پر ہوگی،انگلینڈ اپنے طرز کی کرکٹ کھیلتا ہے،ہم پلیئرز سے فیڈ بیک لیں گے۔ پاکستان کی کرکٹ کیسی ہے،ہمیں ڈسپلن اور سمارٹ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ فیلڈنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے،میری کوشش ہوگی فیلڈنگ کے حوالے سے ان پر کام کروں،میں نے دس سال جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلی اس پر کافی فخر ہے۔ پاکستانی ٹیم کافی باصلاحیت ہے لیکن انہیں پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا۔ گزشتہ سیزن میں پاکستان کو ہوم پر شکست ہوئی تاہم، کچھ سیشنز میں پاکستان نے آسٹریلیا میں اچھا کھیلا۔ 

ای پیپر دی نیشن