لاہور (نامہ نگار )محرم الحرام کے آغاز سے قبل ہی پنجاب پولیس نے صوبہ بھر عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں عشرہ محرم میں 10 ہزار 700 سے زائد عزاداری جلوس، 38 ہزار سے زائد مجالس منعقد ہونگی، 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔صوبائی دارالحکومت میں 28 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہونگے، پنجاب پولیس کو امن برقرار رکھنے کیلئے رینجرز اور پاک آرمی سمیت سکیورٹی اداروں کی معاونت حاصل ہو گی جبکہ مجالس سکیورٹی پر 66 ہزار، عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی انتظامات میں 45 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار بھی معاونت فراہم کریں گے ، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ ، پیرو سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی انتظامات میں فرائض سر انجام دیں گے، صوبہ بھر میں 633، لاہور میں 283 مقامات کو فلیش پوائنٹس قرار دیا گیا ہے، لاہور میں 54 مقامات انتہائی حساس اور 229 کو حساس قرار دیا گیا جہاں اضافی نفری تعینات کی جائیگی۔ پنجاب پولیس عشرہ محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل در آمد یقینی بنائیگی، حکومت پنجاب کی طرف سے 7 تا 10 محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
محرم الحرام سکیورٹی ڈیوٹی ‘آرمی ‘رینجرز پولیس کی معاونت کرینگے
Jul 08, 2024