شہر بھر میں 8سرچ آپریشنز 334 گھروں ‘ 1100 افراد کی چیکنگ

Jul 08, 2024

لاہور (نامہ نگار )ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے پْر امن انعقاد کیلئے سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ شہر میں داخل ہونے والے ہر فرد،موٹر سائیکل و گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے۔محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ گذشتہ شب شہر بھر میں8 سر چ آپریشنز کئے گئے۔سٹی 2 ‘ ماڈل ٹائون2،کینٹ1، سول لائنز1، اقبال ٹائون1 اور صدر ڈویژن نے1سرچ آپریشن کیا۔334گھروںسمیت11سو سے زائد افرادکی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ 192 کرایہ داروں کو بھی چیک کیا گیا۔ مختلف خلاف ورزیوں پر 16 افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

مزیدخبریں