فیروزوالہ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ پنڈی داس لاہور روڈ پر محنت کش کو زنجیروںمیں جکڑ کر اس پر تشدد کیاگیا۔ صدر پولیس نے محنت کش رضوان احمد کی بیوی مہناز بی بی کی رپورٹ پر بااثر شخص محمد رفیع اور ساتھیوں کیخلاف اغواء کا مقد درج کر لیا۔ ملزمان کا رضوان احمد سے رقم کے لین دین کا تنازعہ تھا جس کی بنا پر وہ اسے قتل کرنے کی دھمکی دے کر اغواء کر کے کوٹ پنڈی داس کے قریب واقع کارخانہ میں لے جا کر قیدی بنا کر اسے آہنی زنجیروںمیں جکڑ دیا اور اس پر تشدد کرتے رہے۔ رضوان احمد کی بیوی تلاش میں ماری ماری پھرتی رہی اور جب علم ہوا کہ خاوند کو ملزمان نے فیکٹری میں بند کیا ہوا ہے اور اسے بدترین ٹارچر کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو وہ بھاگ کر تھانہ پہنچ گئی۔ پولیس کی نفری اے ایس آئی محمد فیصل کی نگرانی میں مہناز بی بی کی نشاندہی پر کوٹ پنڈی داس کی فیکٹری میں پہنچی ۔پولیس حکام کے مطابق رضوان کو زنجیروں سے باندھ رکھا تھا اور اس پر تشدد بھی ہوا تھا‘نجات دلا کر تھانہ میں لایا گیا تو اس نے بتایا کہ وہ ملزمان کے ساتھ کاروبار کرتا رہا ہے اور رقم کے لین دین کا تنازعہ ہے۔
فیروز والہ : رقم کا تنازعہ‘ بااثر افراد کا محنت کش کو زنجیروں میں جکڑ کر تشدد
Jul 08, 2024