سی سی پی او کاپولیس افسروں‘اہلکاروں کی ہیلتھ سکریننگ کا حکم  

لاہور (نامہ نگار )محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے پر امن انعقاد کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔یہ بات سربراہ لاہورپولیس بلال صدیق کمیانہ نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں سول لائنز اوراقبال ٹائون ڈوینز کی کارکردگی سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔سی سی پی او لاہور نے افسران و جوانوں کی جسمانی صحت جانچنے کیلئے ہیلتھ سکریننگ کے احکامات جاری کئے۔  پولیس ملازمین کی صحت اور فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ افسران ہارڈ کور پولیسنگ پر فوکس کریں۔انہوں نے ٹیم ورک اور جوائنٹ پلاننگ کے تحت مشترکہ آپریشنزسے جرائم کے خاتمہ کو یقینی بنانے اور موبائل سنیچرز اور موٹر سائیکل چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کرائم کنٹرول کیلئے سفید پارچات میں ڈیکائے آپریشنز کئے جائیں۔ قابل، فرض شناس اور محنتی افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں۔ افسران مظلوم کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

ای پیپر دی نیشن