پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کے علاج معالجہ کیلئے 20لاکھ روپے کی گرانٹ جاری 

لاہور (نامہ نگار )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 20 لاکھ روپے بطور میڈیکل گرانٹ جاری کر دئیے ہیں۔ فنڈز ویلفیئر برانچ کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کئے،انہوںنے کہا کہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح ہے ، ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر میں بھرپور تعاون جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن