فیروزوالہ( نامہ نگار)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نام نہاد عوامی مقبولیت پارٹی کا امریکی غلامی نامنظور سے ’’امریکہ بہادر زندہ باد‘‘تک کا سفر ذلالت سے بھر پور ہے۔ ایک طرف پی ٹی آئی لیڈران حکومت کیساتھ بیٹھ کر چائے پینے سے بھی انکار کرنے کی بات کرتے ہیں تو دوسرے ہی لمحے ’’مسٹر یو ٹرن‘‘ اے پی سی میں بیٹھنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم نہیں تو پاکستان نہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ ہماری سیاست اور ہمارے ادارے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن شہریاں کے تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں بھوک ہڑتال کی دھمکیاں جیل میں ’’مطلوبہ‘‘ سامان کی ترسیل کی بندش کے باعث ہیں جو گیدڑ بھپکیاں ثابت ہوں گی۔ ہمارے سکیورٹی اداروں نے9مئی واقعات کے بعد بڑی حکمت عمل کیساتھ انتشاری ٹولے کا خاتمہ کیا اور اب اسی حکمت عملی کے ذریعے ’’ڈیجیٹل دہشت گردی‘‘کو کچلا جائے گا۔ یہودی پراڈکٹ بانی پی ٹی آئی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کے باعث پاکستانی ترقی کی دشمن عالمی قوتوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس وجہ سے غیر جانبدار اداروں کا پلیٹ فارم استعمال کرکے ان کی ساکھ کو بھی خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پاکستان ہے تو ہم ہیں،ہماری سیاست ، ہمارے ادارے ہیں:رانا تنویر حسین
Jul 08, 2024