پنجاب حکومت کاروباری کمیونٹی کی حمایت اور تقویت کیلئے پرعزم ہے:محمداحمد خان 

Jul 08, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان کا معاشی استحکام اور ترقی اس کے صنعتی و تجارتی شعبوں کی مضبوطی پر منحصر ہے۔ پنجاب حکومت کاروباری کمیونٹی کی حمایت اور تقویت کیلئے پرعزم ہے۔ ایک مستحکم صنعتی شعبہ مضبوط معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان کا پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ کے 30ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوںنے پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ کے 30ویں یوم تاسیس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سینیٹر ظفر اقبال چوہدری چیئرمین پاکستان انڈسٹریل ٹریڈرز ایسوسی ایشن ایشنز فرنٹ، لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدورسہیل لاشاری، نعمان کبیر، ملک طاہر جاوید، شفقت محمود، نائب صدر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، حفیظ اللہ نیازی، سید حسن مرتضیٰ، خواجہ کاشف سمیت دیگر سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات نے بھی موجود تھیں۔ ملک محمد احمد خان نے پی آئی اے ایف کو یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے ایف کاروباری ماحول کو سازگار بنانے، تجارت کے فروغ اور صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان کا معاشی استحکام اور ترقی اس کے صنعتی و تجارتی شعبوں کی مضبوطی پر منحصر ہے۔ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز پر ملکر قابو پا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں